نعمت بیگم ہمدردیونیورسٹی اسپتال کے تحت ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ انعقاد

دل کے مرض سے بچنے کے لیے ورزش کو اپنی زندگی میں شامل رکھیں ڈاکٹر سہران بھٹی

پیر 20 نومبر 2023 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2023ء) نعمت بیگم ہمدردیونیورسٹی اسپتال ناظم آبادکے تحت ایک روزہ میگا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔میڈیکل کیمپ صبح سے شام تک جاری رہا جس میں مریضوں کی ایک بڑی تعداد نے اس سہولت سے استعفادہ حاصل کیا ۔اس میڈیکل کیمپ میں ماہر امراض قلب ماہر امراض اطفال نیرو فزیشن آرتھو پیڈک جنرل سرجن ماہر امراض چشم کنسلٹنٹ فریشن مفت مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔

میڈیکل کیمپ کی سب سے خصوصی بات مفت اینجو گرافی تھی کراچی میں پہلی بار کسی فری میڈیکل کیمپ میں اینجوگرافی کی گئی جبکہ شوگر ٹیسٹ بی ایم آئی ٹیسٹ بی ایم ڈی ٹیسٹ کی سہولت بھی مفت فراہم کی گئی میڈیکل کیمپ میں آنے والے مریضوں کو ڈاکٹروں کی جانب سے تجویر کی گئی ادویات مفت فراہم کی گئی جس کے لیے مختلف میڈنس کمپنیوں نے بھی تعاون کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماہر امراض قلب ڈاکٹر سہران بھٹی نے کہا کہ ہمارے ملک میں دل کے مرض کے حوالے سے بنیادی معلومات کا فقدان ہے جس کے لیئے ایسے پروگرام مددگار ثابت ہوتے ہیں میری درخواست ہے کہ نوجوان جوکہ تیس سال سے کم عمر ہیں وہ اپنی خوراک اور معمولات زندگی پر نظر ڈالیں تاکہ وہ دل کے ا مراض سے بچیںرہیں ورزش کو اپنی زندگی میں شامل رکھیں مرغن کھانوں سے پرہیز کریں ایسی خوارک کو شامل کریں جو کولیسٹرول بڑھانے کی وجہ نہ بنے ۔

اس موقع پر اسپتال کی(CEO)ریاض الحق نے کامیاب میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر اپنی پوری ٹیم کو شاباش دی اور ان کاویشوں کو سراہا ،انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم نے دو میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ایک میڈیکل کیمپ صدر کے علاقے میں واقع تاج میڈیکل سینٹر میں کیا گیا جبکہ دوسرا کیمپ ناظم آباد کے علاقے میں واقع نعمت بیگم ہمدردیونیورسٹی اسپتال میں لگایا گیا ۔دونوں میڈیکل کیمپ پرمریضوں نے بڑی تعداد میں آکر میڈیکل کیمپ کو کامیاب بنایا ۔آنے والے دنوں میں ہماری جانب سے ایسے فری میڈیکل کیمپ ہر ماہ لگائیں جائیں گے تاکہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ر ہیں میں اس موقع پر میڈیا کے تعاون کا شکرگزار ہوں کہ انہوں اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالا ۔

متعلقہ عنوان :