محمد علی جناح یونیورسٹی میں اسیٹ بینک کی ورکشاپ

فیکلٹی ارکان اور طلبہ وطالبات کی ایزی ڈیٹاکے حوالے سے تربیت

پیر 20 نومبر 2023 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2023ء) اسٹیٹ بینک نے محمد علی جناح یونیورسٹی میں بزنس ایڈمنسٹریشن اور سوشل سائنسز کی فیکلٹیز کے اشتراک سے ایزی ڈیٹاورک شاپ کا انعقاد کیا۔اس موقع پرفیکلٹی کیساتھ طلبہ وطالبات کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔اسٹیٹ بینک نے ایزی ڈیٹا کے نام سے ایک ایپ تیار کی ہے اور اکیڈمیاں میں اس کی تربیت کے لئے ورک شاپس کی جارہی ہیں۔

جوائنٹ ڈائریکٹرڈیٹاسروسزاینڈ انوویشن ڈپارٹمنٹ خالد سرورقریشی نے ورک شاپ کے دوران شرکاء کوبینک اکائونٹ کی سیکیورٹی کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ موبائل پرموصول بعض پیغامات صارف کے ڈیٹا تک رسائی کا ذریعہ ہوتے ہیں جنہیں نظراندازکردیناچاہیے۔اس حوالے سے خالد سرور نے چند مثالیں بھی دے کرسمجھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبہ وطالبات کوایسے پیغامات سے بھی آگاہی دی جو اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی مختلف ڈیٹا سروسز جیسے وزارت خزانہ اورماحولیات کے ڈیٹا بیس سے منسلک کرکے یہ ایزی ڈیٹا تیار کیاگیا ہے۔اسٹیٹ بنک کی کوشش ہے کہ آئی ایم اف اورورلڈ بنک کے ڈیٹا بیس کی سطح کاڈیٹابیس تیار کیاجائے۔ پہلے مختلف ڈیٹا بیسزسے کام لیاجاتا تھا جس سے وقت اور توانائی زیادہ صرف ہوتی تھی لیکن اب مختلف ڈیٹا بیسز کو ایک جگہ جمع کردیا گیا ہے۔

اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرمہوش شاہزیب نے نوجوانوں کو اس ڈیٹابیس سے مستفید ہونے کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ڈیٹا کی اہمیت پہلے سے بڑھ گئی ہے اس لئے اس جانب خا?ص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈین ڈاکٹرحنا نے مہمانوں میں ماجو کی یادگاری شیلڈ دی جبکہ مرزانوید بیگ نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے جبکہ منیجر پلیسمنٹ،المنائی اورانڈسٹریل لیسن محمد عمرنے ورک شاپ کا انعقاد کرایا تھا