عبدالعلیم خان کی میاں منظور وٹو سے ملاقات،خیریت دریافت کی

پیر 20 نومبر 2023 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2023ء) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سوموار کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے میاں منظور وٹو کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور ان کی تیمارداری کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عبدالعلیم خان اور میاں منظور احمد وٹو کے مابین باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ ملکی و سیاسی صو رتحال پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

آئی پی پی کے سینئر رہنما سید صمصام علی بخاری اور میاں خرم منظور وٹو بھی ملاقات میں موجود تھے۔ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان اور سید صمصام علی بخاری نے میاں منظوراحمد وٹو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔میاں منظور احمد وٹو نے عبدالعلیم خان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔