مخدوم محمد امین فہیم کی نہ صرف سیاسی مگر علمی ادبی خدمتن ہمیشہ یاد رھیگی، چیئرمین مخدوم سعید الزمان

منگل 21 نومبر 2023 19:45

dحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2023ء) سروری جماعت کے روحانی پیشوا حضرت نوح سرور کے 18 گادی نشین مخدوم محمد امین فہیم کے برسی کے موقعے پر سروری تنظیم اور سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزمان "عاطف" نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مخدوم محمد امین فہیم کی نہ صرف سیاسی مگر علمی ادبی خدمتن ہمیشہ یاد رھیگی۔

مخدوم امین فہیم ہمارے والد بابا سائین مخدوم محمد زمان "طالب المولی" کی طرح سندھی اور اردو میں شاعری کرتے تھے۔ ان کا کلام مجموعے کی صورت میں کتاب پیغام کے نام سے سندھی ادبی بورڈ سے شایع کیا ہوا ہے۔ مخدوم سعید الزمان "عاطف" نے کہا ہے کہ کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں کے جو ایک پارٹی میں رہتے ہوئے بھی سب کا ایک جیسا احترام رکھتی ہیں مخدوم امین فہیم بھی ایسی ہی شخصیت کے مالک ہیں۔

(جاری ہے)

مخدوم سعید الزمان "عاطف" نہ کہا کے مخدوم محمد امین فہیم نے سیاست میں بھی شاعری جیسا رستا اختیار کیا ، سیاست میں صبر اور برداشت کی انتہا کو چھونے والی شخصیت کو دنیا مخدوم امین فہیم کے نام سے پہچان تی ہے۔ انہوں نے اپنے زندگی میں وفا کو بڑی اہمیت دی۔ وہ وفا سیاست میں ہو یا عام زندگی میں۔ ایسے سچے لیڈر جو ھر لالچ کو ٹھکرا کے پارٹی کی ساتھ وابستگی جڑی رہنے کو اہمیت دیتی ہیں۔ ایسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں

متعلقہ عنوان :