ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ہاکی گراؤنڈ میں 4روزہ سپورٹس گالہ کا افتتاح

بدھ 22 نومبر 2023 18:00

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2023ء) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد آصف رضا نے ہاکی گروانڈ میں 4روزہ سپورٹس گالہ کا افتتاح کر دیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام ہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ سپورٹس گالا منعقد کیا گیا جس کا افتتاح مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کیک اور ربن کاٹ کر کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عبداللہ احمد، صدر بار منیر ظفر سنگراء، سی ای او ایجوکیشن مہر آفتاب احمد، ڈی او سیکنڈری،ایلیمنٹری ڈاکٹر خادم حسین، ڈاکٹر محسن عباس، رضیہ سلطانہ و دیگر ایجوکیشن افسران، سکولز سربراہان،طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی کے افراد بھی موجود تھے۔

مختلف سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات نے مارچ پاسٹ کیا اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ضلعی سطح کے مقابلہ جات میں ضلع بھر کے سکولوں سے تحصیل سطح پر جیتنے والوں نے شرکت کی، سپورٹس گالہ میں پہلے دن ریس، رسہ کشی،جمناسٹکس و دیگر مقابلے منعقد کئے گئے، بوائز سکول کے طلباء نے لڈی ڈانس پیش کیا جسے سب حاضرین نے بھرپور سراہا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا کہ ضلع کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں طلباء و طالبات کا حصہ لینا خوش آئند ہے۔\378