محسن نقوی کا میو ہسپتال کا دورہ، زیر تعمیر ایمرجنسی بلاک میں کاموں کا جائزہ

کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کا بھی دورہ ،کلاس رومز، ہال، تھیٹر، راہداریوں کا تفصیلی معائنہ کیا

جمعرات 23 نومبر 2023 21:45

محسن نقوی کا میو ہسپتال کا دورہ، زیر تعمیر ایمرجنسی بلاک میں کاموں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2023ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میو ہسپتال کا دورہ کر کے زیر تعمیر ایمرجنسی بلاک میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے زیر تعمیر ایمرجنسی کے تمام بلاکس اور فلورز کا مشاہدہ کیا، محسن نقوی نے سی ٹی سکین ایریا کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کا بھی جائزہ لیا۔محسن نقوی نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی میں کلاس رومز، ہال، تھیٹر، راہداریوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم ، سیکرٹری صحت علی جان، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔