Z کراچی، کالعدم لشکر جھنگوی کے 4دہشتگرد گرفتار

جمعرات 23 نومبر 2023 19:45

& کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2023ء) سی ٹی ڈی سندھ و وفاقی حساس ادارے نے علاقہ تھانہ سائیٹ A میں کامیاب ٹارگییٹڈ انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا۔ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق ٹارگییٹڈ انفارمیشن بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کے (چار) دہشت گرد محمد امین عرف مٴْنا عرف چنگاری،محمد شاہنواز عرف سلیم عرف مکینک،معاز خان،یٰسین خان کو گرفتارکیا گیا،مذکورہ دہشتگردوں کے قبضے سے دو MM 9 ، دو ٹی ٹی پسٹل برآمدہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تھانہ پاکستان بازار کے علاقہ میں مولانا رحیم اللہ کو قتل کیا۔ جس کا مقدمہ 460/23 ہے۔ملزمان نے تھانہ اقبال مارکیٹ کے علاقہ میں محمد شمیم کو ٹارگٹ کرنے کے بعد قتل کیا۔ جس کا مقدمہ الزام نمبر 148/23 ہے۔

(جاری ہے)

مقتول سید نیاز حسین کو منگھوپیر کے علاقہ میں ٹارگیٹ کرنے کے بعد قتل کیا۔ جسکا مقدمہ الزام نمبر 831/23 ہے۔

گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کیاگیا۔امین عرف منا اور شاہنواز کلعدم لشکر جھنگوی کے خطرناک دہشت گرد ہیں۔ امین عرف منا قتل اقدام قتل کے مقدمات میں9سال جیل کاٹ چکا ہے۔ترجمان کے مطابق شاہنواز عرف سلیم عرف مکینک قتل اقدام قتل میں ۱۸ماہ جیل کاٹ چکا ہے۔ملزمان نے اورنگی ٹاؤن کے علاقہ میں لشکر جھنگوی کے نیٹ ورک کو پھیلانا چاہتے تھے۔سی ٹی ڈی سندھ وفاقی حساس ادارے نے انتہائی باریک بینی ا ور حکمت عملی سے ان دہشت گردوں کو گرفتا ر ، آلہ قتل غیر قانونی اسلحہ کو بر آمد کیا