راولپنڈی بورڈ نے آن لائن داخلہ فارم ای اٹیسٹیشن نظام متعارف کروا دیا

جمعہ 24 نومبر 2023 22:34

راولپنڈی بورڈ نے آن لائن داخلہ فارم ای اٹیسٹیشن نظام متعارف کروا دیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2023ء)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ راولپنڈی نے آن لائن داخلہ فارم ای اٹیسٹیشن نظام متعارف کروا دیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی بورڈ کے پریس ریلیز کے مطابق آن لائن داخلہ فارم کی سہولت میٹرک کے پرائیویٹ امیدواروں کے لیے دستیاب ہوگی۔امیدوار داخلہ فارم بورڈ کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں، داخلہ فارم حاصل کرنے کے لیے بینک فیس سلپ لازمی ہوگی۔پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ای سسٹم سے چالان فارم امیدوار اور ادارے کے سربراہ کے پاس جائے گا۔