نوشہرہ، شادی تقریب میں معمولی تکرار پر گولیاں چل گئیں،نوجوان جاں بحق ،ملزمان فرار ، مقدمہ درج

جمعہ 24 نومبر 2023 22:59

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2023ء) شادی میں منعقدہ موسیقی تقریب میں معمولی تکرار پر گولیاں چل گئیں،فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ، ملزمان فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں عطا اللہ ولد علی خان سکنہ منر کلے زڑہ میانہ ضلع نوشہرہ نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ نعیم ولد تاج رحیم کی شادی کے موقعہ پر حجرہ تاج رحیم واقع سر پل زڑہ میانہ میں شادی کی خوشی میں موسیقی کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا اور میں اپنے بھائی عبید اللہ کے ساتھ موجود تھا کہ اس دوران مسمیان ہلال اور پرویز پسران حبیب الرحمان ساکنان منر کلے زڑہ میانہ ضلع نوشہرہ مسلح آئے اور ہم پر فائرنگ شروع کردی جن کی فائرنگ سے میں بال بال بچ گیا اور میرا بھائی عبید اللہ ولد علی خان لگ کر شدید زخمی ہوا جو نوشہرہ سے پشاور ہسپتال منتقل کرتے وقت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ کر جاں بحق ہوگیا ، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے۔

مصری بانڈہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی جبکہ وجہ عناد معمولی زبانی تکرار بتائی جا رہی ہے ۔