آصف زرداری نے سیاسی شخصیات سے بات چیت کیلئے نمائندے مقررکر دیئے

ہفتہ 25 نومبر 2023 18:04

آصف زرداری نے سیاسی شخصیات سے بات چیت کیلئے نمائندے مقررکر دیئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2023ء) پی پی پی پی کے صدر آصف علی زرداری سیاسی منظرنامے پر متحرک ہو گئے، انہوں نے ملک بھر میں مختلف سیاسی شخصیات سے بات چیت کے لئے نمائندے مقرر کر دئیے۔

(جاری ہے)

سندھ میں مختلف سیاسی شخصیات سے بات چیت کے لئے سعید غنی اور ناصر حسین شاہ، بلوچستان میں چنگیز خان جمالی، روزی خان کاکڑ اور صابر علی بلوچ ذمے داریاں نبھائیں گے۔پنجاب اور کے پی میں نئیر حسین بخاری، قمر زمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ اور ساجد طوری دیگر سیاسی شخصیات سے رابطے رکھیں گے۔