غ* پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کاپ 28 کانفرنس کیلئے اپنا کیس تیار کرلیا

پاکستان موسمیاتی تبدیلی میںپوری دنیا کے مقابلے میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ دار ہے ، وزارت منصوبہ بندی

اتوار 26 نومبر 2023 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2023ء) پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کاپ 28 کانفرنس کیلئے اپنا کیس تیار کرلیا، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے قومی اڈایکشن پلان بنایا ہے ۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلی میںپوری دنیا کے مقابلے میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ دار ہے پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے قومی ایڈیکشن پلان بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے آفات کے خطرے میں کمی اور تیاری اور صحت عامہ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات شامل ہیں ۔ وزارت کا مزید کہنا تھا کہ قومی اڈاپٹیشن پلان کا اہم منصوبہ پاکستان کے موقف کو اجاگر کرتا ہے آفات کے خطرے میں کمی اور تیاری اور صحت عامہ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات شامل ہیں موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کی کہانی بہت زیادہ مشکلات کے باوجود عزم اور عمل کی ہے

متعلقہ عنوان :