،فلسطین پر ظلم ہورہا ہے اور دن بدن بڑھتا جارہا ہے ، ہمیں سب کو فلسطین کے معاملے پر آواز اٹھانی چاہیے ،سید خورشید شاہ

اتوار 26 نومبر 2023 21:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2023ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ فلسطین پر ظلم ہورہا ہے اور دن بدن بڑھتا جارہا ہے ، ہمیں سب کو فلسطین کے معاملے پر آواز اٹھانی چاہیے ،ہم ہمشہ اپنے ادارے او ر اپنے شہداء کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ لیول پلیئنگ سب کو برابر ملنی چاہیے یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ایک ہی جماعت کو نواز جائے الیکشن کمیشن کو اس معاملات کا نوٹس لینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین پر ظلم ہورہا ہے اور دن بدن بڑھتا جارہا ہے ہم سب کو یک زبان ہوکر ایک پلیٹ فارم سے مضبوط آواز فلسطینیوں کے لئے اٹھانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی