شہداء ہمارا فخر ہیں ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ،ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال

پیر 27 نومبر 2023 13:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2023ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او )سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق پولیس کے بہادر سپوت سب انسپکٹر محمد خلیل اور کانسٹیبل محمد نواز سال 1996 میں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کرتے ہوئے گولیوں کی زد میں آکر شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوئے تھے۔قوم کے ان بہادر بیٹوں کی ستائیسویں برسی کے موقع پر ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ہدایت پر پولیس کے اعلیٰ افسران کی شہداء کے گھروں میں آمد فیملیز سے ملاقات کی قبروں پر حاضری دی اور شہداء کو سلامی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :