ڈپٹی کمشنر کچھی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر میں بچوں کو پولیو بچاؤ کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کردیا

پیر 27 نومبر 2023 17:10

بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2023ء) ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا مہم کے دوران ضلع بھر میں کل 64858 پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے جس کیلئے 267 موبائل ٹیمیں،12 ٹرانزٹ پوائنٹ،33 فکس ٹیمیں،65 ایریا انچارج،34 یوسی ایم اوز اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر عبدالرحیم بگٹی کی ڈی سی کچھی کو بریفننگ اس موقع ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر ڈاکٹر سیف اللہ مری ،ڈی ایس او رحیم زرکون،ڈی ایس وی پسند خان مستوئی، فضل محمد باروزئی دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعداد خان مندوخیل نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں اہم ذمہ داری والدین کی ہوتی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کی ویکسین پلائیں اور ساتھ میں وٹامن اے کے قطرے بھی پلائیں حکومت پولیو وائرس کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے ہمیں ملکر اس وائرس کا خاتمہ کرنا ہوگا یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم اپنے بچوں کو اس خطرناک وائرس کے وار سے بچانے کیلئے حفاظتی قطرے پلائیں تاکہ ہماری یہ نئی نسل ملک کی تعمیر ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں انہوں نے کہا کہ لیویز اور پولیس ایریا میں پولیو ٹیموں مکمل سیکورٹی فراہم کرینگے اور ٹیموں کے معائینے بھی کیئے جائیں گے ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر عبدالرحیم بگٹی کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس بچوں کو عمر بھی معذور بنا دیتی ہے جسکی وجہ سے انکی صلاحیتیں معدوم ہوجاتی ہیں والدین سمیت تمام ذی شعور سول سوسائٹی مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کو بھی پولیو مہم کی کامیابی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ اس وائرس کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کرکے نئی نسل کو صحت مند تندرست زندگی گزارنے کی سنہری راہ ہموار ہوسکے۔