ا*ایوان بالا میں مختلف واقعات میں قتل کے واقعات پر تحفظات کا اظہار

پیر 27 نومبر 2023 20:30

M اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2023ء) ایوان بالا میں عوامی اہمیت پر بات کرتے ہوئے سینیٹر طاہر بزنجو نے کہاکہ بالا مری کے لواحقین کو انصاف ملنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر منظور کاکڑ نے کہاکہ نصیب اللہ اچکزئی نامی بچے کو پولیس نے شہید کیا اور اس کے بعد لواحقین کو بتایا گیا کہ بچہ ہسپتال میں پڑا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ پولیس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ہمارے محافظ ہیں مگر یہ چادر چاردیواری کا تحفظ مجروح کرنے اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ہیں انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات بھی ہوئے ہیں کہ تھانے میں ملزم کو شہید کیا گیا مگر انکوائری کے بعد متعلقہ ایس ایچ او کو بے گناہ قرار دیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ تمام پولیس اہلکار بھی برے نہیں ہوتے بلکہ بعض افسران اچھے بھی ہوتے ہیں تاہم جو بھی مجرم ہو اس کو نشان عبرت بنانا چاہیے سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہاکہ مانسہرہ میں جرگے میں ایک بچی کو مارنے کا حکم دیا گیا اور اس کو جرگے کے حکم پر مار دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ یہ بہت افسوسناک واقع ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام ضروری ہے انہوں نے کہاکہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں اس حوالے سے ایوان کو اگاہ کیا جائے۔

ایوان بالا کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔اعجاز خان