اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 34 کلو گرام منشیات برآمد ، 3 ملزمان گرفتار

منگل 28 نومبر 2023 11:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 کارروائیوں کے دوران 34 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر کے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق مری ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب مقامی رہائشی سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، بلیلی چیک پوسٹ کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 28.8 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔

ایک اور کارروائی کے دوران آر سی ڈی ہائی وے پر قلعہ عبداللہ کے رہائشی ملزم سے 2 کلو آئس برآمد کی گئی، برآمدہ آئس مٹھائی کے ڈبوں میں چھپا کر اسمگل کی جا رہی تھی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔