پولیو مہم کی کامیابی میں اہم ذمہ داری والدین پر ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بچاؤ کی ویکسین پلوائیں ،اسسٹنٹ کمشنر تفتان

منگل 28 نومبر 2023 11:56

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) اسسٹنٹ کمشنر تفتان وقار احمد نے انسداد پولیو مہم کے افتتاح پر پولیو ورکرز سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں اہم ذمہ داری والدین کی ہوتی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کی ویکسین پلوائیں ، حکومت پولیو وائرس کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے ،ہمیں ملکر اس وائرس کا خاتمہ کرنا ہوگا یہ تب ہی ممکن ہے، ہم اپنے بچوں کو اس خطرناک وائرس کے وار سے بچانے کیلئے حفاظتی قطرے پلائیں تاکہ ہماری یہ نئی نسل ملک کی تعمیر ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیویز فورس پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے تیارہے اور ٹیموں کے معائینے بھی کئے جائیں گے۔ انہوں نے تفتان کے مختلف علاقوں میں بچوں کے فنگرز اور پولیو ورکرز کے کام کو بھی چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔شام کے اجلاس میں پورے دن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جو تسلی بخش تھی۔\378

متعلقہ عنوان :