ملتان میں 43 سالہ شخص نے ریل گاڑی تلے آ کر خود کشی کر لی

منگل 28 نومبر 2023 14:28

ملتان میں 43 سالہ شخص نے ریل گاڑی  تلے  آ کر خود کشی کر لی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) ملتان کے علاقہ ممتاز آباد میں پرویز پارک ریلوے پھاٹک کئلے قریب 43 سالہ شخص نے ریل گاڑی کے تلے آ کر اپنی جان لے لی ۔ریسکیو 1122 کے مطابق منگل کے روز پرویز الہی پارک ریلوے پھاٹک کے قریب ایک شخص کی ریل گاڑی کے سامنے آ کر خود کشی کرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر 15 پر کال وقوعہ سے متعلق پولیس کو بھی آگاہ کیا اور امدادی کارروائی کے بعد لاش کو ریلوے پٹری سے اٹھا کر ایک طرف رکھا۔

خود کشی کرنے والے شخص کی شناخت محمد رمضان ولد محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے جو عارف پورہ کا رہائشی تھا۔متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کروکر معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ لواحقین کے مطابق مذکورہ شخص ایک دن پہلے سے گھر سے لاپتہ تھا۔