کھاد ڈیلرز حکومت پنجاب کے مقرر کردہ ریٹ کے مطابق کھاد فروخت کریں،ڈپٹی کمشنر گجرات

منگل 28 نومبر 2023 16:13

کھاد ڈیلرز حکومت پنجاب کے مقرر کردہ ریٹ کے مطابق  کھاد فروخت کریں،ڈپٹی ..
لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہاہے کہ کھاد ڈیلرز حکومت پنجاب کے مقرر کردہ ریٹ کے مطابق کھاد فروخت کریں،ڈیلر حضرات مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنائیں،کسی فرد کو کھاد کی ذخیر اندوزی و گراں فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھاد ڈیلرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ اور انکو ٹیم کو کہا ڈیلرز کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں، ڈیلرز حضرات مارکیٹ میں کھاد کی کمی نہ آنے دیں، جس ڈیلرز نے کھاد کی بکنگ کروائی ہے ان کو فوری کھاد کی فراہمی کے لئے کمپنی نمائندگاں سے رابطہ کیا جائے،کھاد کی قیمت کی زائد وصولی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کھاد ڈیلرز کے تمام مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ ، اسسٹنٹ ڈاکٹر محمد اطہر لطیف، سمیت ضلع بھر کے کھاد ڈیلرز اس موقع پر موجود تھے۔\378