جنوبی یوکرین میں برفانی طوفان سےمتعلقہ حادثات میں 10 افراد ہلاک،23 زخمی

منگل 28 نومبر 2023 16:35

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) جنوبی یوکرین میں برفانی طوفان سےمتعلقہ حادثات میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین کے وزیر داخلہ کلیمینکو نے ٹیلی گرام ایپ پر بتایا ہے کہ اوڈیسا، کھرکیو، میکولائیو اور کیو سمیت یوکرین کے گیارہ خطوں و قصبات میں برفانی طوفان سےمتعلقہ حادثات میں 10 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوئے ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ برفانی طوفان سے کئے علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہے جبکہ شاہراہوں پر گاڑیوں کے پھنس جانے کے واقعات ہو رہے ہیں ۔اوڈیسا ریجن کے گورنر اولیہ کیپر کے مطابق برفانی طوفان اور سردی نے یہاں پانچ افراد کی جان لی ہے جبکہ کھرکیو، میکولائیو اور کیو میں بھی پانچ افراد جان سے چلے گئے ۔