جب تک ہر فرد اپنے آپ کا احتساب نہ کرے معاشرے سے بد عنوانی کا پھیلتا ناسور ختم نہیں ہوگا،نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر قادر بلوچ

منگل 28 نومبر 2023 18:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) نگران صوبائی وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قادر بلوچ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے کرپشن ہمارے معاشرے میں ایک ناسور کی طرح سراہیت کر چکا ہے جب تک ہر فرد پہلے اپنے آپ کا احتساب نا کرے معاشرے سے بد عنوانی کا پھیلتا ہوا ناسور ختم نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر تعلیم نے عالمی انسداد بد عنوانی دن کے مناسبت سے محکمہ سکولز ایجوکیشن کے زیر اہتمام اور نیب بلوچستان کے تعاون سے صوبائی سطح پر سکول کے طلبہ اور طالبات کے درمیان تقریری مقابلے پوسٹر سازی خطاطی اور اردو انگریزی مضمون نویسی کے مقابلے کروائے گئے تھے جنکے آخری مرحلے کی تقریب کروائی گئی اس تقریب کے مہمان خصوصی نگران صوبائی وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قادر بلوچ اور ڈی جی نیب بلوچستان ظفر اقبال خان تھے تقریب میں ڈاہریکٹر سکولز ایجوکیشن عبدالواحد شاکر ایڈیشنل سیکرٹری ضیاء الرحمن کے علاؤہ صوبہ بھرسے ان مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ اور طالبات اور ان کے اساتذہ کرام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قادر بلوچ نے کہا کہ اس دن کی بڑی اہمیت ہے اس دن کے منانے کا مقصد یہ نہیں ہونا چاہیے کہ صرف تقاریر کریں اور عمل کچھ نا کریں بلکہ یہ دن ایک سوچ کو یاد دلاتی ہے کہ احتساب ہمارے معاشرے کے لیے کتنا ضروری ہے ملک کے ہر فرد خاندان اور ہر ادارے کو اپنا احتساب خود کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے اختیارات کے استعمال کو مثبت انداز میں استعمال کریں تو معاشرے میں بدعنوانیوں کے خاتمے میں بہت ملے گی اگر یہی اختیارات کا ہم ناجائز طور پر استعمال کریں یا اپنے دیے ہوے اختیارات سے تجاوز کریں تو معاشرے میں بگاڑ کی صورتحال پیدا ہوگی جسکا نقصان پورے ملک میں رہنے والے ہر فرد کو ملیگا صوبائی وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قادر بلوچ نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد بہت سے ادارے کرپشن کو ختم کرنے کے لیے بنے لیکن یہ ناسور آج دن تک ہمارے ملک سے ختم نہیں ہوسکا لہذا اس ناسور کو اگر ختم کرنا ہے تو اس کے لیے سخت سے سخت اقدامات اٹھانی پڑے گی انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے طلبہ اور طالبات اور اساتذہ پر بڑی زمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ ملک کی بھاگ دوڑ مستقبل میں آپ کے کندھوں پر آنے والی ہے تو اساتذہ کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ بچوں کو کرپشن کے خاتمے کے لیے ذہنی طور پر تیار کریں انہوں نے کہا کہ جہاں بھی اچھا کام ہورہا ہو تو معاشرے کو ایک خوددار قوم کی طرح اسکی تائید کرنی چاہیے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اگر ملک کو آگے بڑھنا ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو کرپشن جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنا ہے اگر ہم اس معاملے میں سنجیدہ نا ہوے تو ملک اسی طرح باقی دنیا سے ہر شعبے میں پیچھے بلکہ آخری نمبروں پر ہی اپنی سلامتی اور بقا کی جنگ لڑتی رہیگی اور ترقی ہم سے کوسوں دور ہوگی تقریب سے ڈی جی نیب ظفر اقبال خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ ہماری آنے والی نسل اس ناسور کے بارے میں آگاہی رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ زمہ داری آنے والی نسل پر ہے کہ وہ کرپشن کے ناسور کے خاتمے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں کیونکہ کرپشن ایک زہر کی طرح ہمارے معاشرے میں پھیل گئی ہے انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن کے ناسور کو آہینی ہاتھوں سے ختم کرنا ہے کرپشن نے ہمارے ملک میں اپنی جڑیں مضبوط کردی ہیں تاکہ ایک منظم منصوبہ کے تحت اس ناسور کے خلاف سخت اقدامات نہیں اٹھائیں گے اس وقت تک اسکا خاتمہ ناممکن ہے تقریب سے ڈاہریکٹر سکولز ایجوکیشن عبدالواحد شاکر اور ایڈیشنل سیکرٹری ضیاء الرحمن نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر مختلف مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات بھی دہیے گئے۔