کیسکو،بجلی نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جا ری ، 75 شنٹ وٹیمپرڈ میٹرزاتار دیئے گئے

منگل 28 نومبر 2023 18:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) کیسکوکی بجلی نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جا ری ، کوئٹہ شہر میں 75 شنٹ وٹیمپرڈ میٹرزاتار دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کیسکو کے مطابق کوئٹہ لورالائی سبی پشین خضدار اور مکران سرکل میں 324نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے بجلی بلوں کے بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے 2 کروڑ7لاکھ27ہزار روپے جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 50لاکھ62ہزارروپے بھی وصول کئے گئے بجلی چوروں کیخلاف قانونی کاروائی کے لئے اب تک 901درخواستیں دائر کی جاچکی ہیں، ترجمان کیسکو کے مطابق کیسکو کے زیر انتظام تمام علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف492 ایف آئی آررجسٹرڈ ہو چکے ہیں،بجلی چوروں کو 62لاکھ12ہزار یونٹ ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کئے گئے ہیں،ڈیٹیکشن کی مد میں چارج کئے گئے بجلی یونٹس کی قیمت31 کروڑ45 لاکھ90ہزارروپے بنتی ہے، ترجمان کے مطابق ڈیٹیکشن وجرمانہ کی مد میں 27 کروڑ44لاکھ 42ہزارروپے بھی وصول کئے جاچکے ہیں نادہندگان کیخلاف جاری مہم میں اب تک99ہزار880نادہندہ صارفین سے ایک ارب85 کروڑ13 لاکھ روپے بقایاجات کی مدمیں بھی وصول کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :