بجلی نادہندگان کیخلاف جاری مہم میں اب تک99ہزار880نادہندہ صارفین سے ایک ارب85 کروڑ13 لاکھ روپے بقایاجات وصول، کیسکو

منگل 28 نومبر 2023 19:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم صوبہ کے تمام آپریشن سرکل میں تیزی سے جاری ہے ،جس میں کیسکونے خاطرخواہ کامیابی حاصل کی جاچکی ہے،اس سلسلے میں کوئٹہ شہرمیں منگل کے روزبھی بڑے پیمانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران کیسکوسریاب، زرغون اور سٹی ڈویژن کی ٹیموں نے شہرکے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 55شنٹ میٹرز اُتارکر منقطع کردئیے جوکہ غیر قانونی طورپر بجلی استعمال کررہے تھے جنہیں بعد ازاں ڈٹیکشن کی مدمیں جرمانے عائد کئے گئ، ےاس کے علاوہ کیسکونے صوبہ بھرمیں اِس خصوصی مہم کے دوران اب تک تقریباً99ہزار880 نادہندہ صارفین سے ایک ارب85کروڑ13لاکھ روپے سے زائد رقم بجلی بلوں کے بقایاجات کی مدمیں وصول کرلئے ہیں جن میں نادہندہ گھریلو، کمرشل اور دیگر نجی صارفین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح صوبہ بھر کے تمام آپریشن سرکلز میں 901بجلی چوروں کیخلاف مختلف تھانوں میں قانونی کارروائی کیلئے درخواستیں دائر کی گئی ہیں جس میں سے492 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرزبھی رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔علاوہ ازیں بجلی چوروں کوڈٹیکشن کی مدمیں 62 لاکھ12ہزاربجلی یونٹس جرمانہ کی مدمیں چارج کئے گئے جن میں سے اب تک27کروڑ44 لاکھ90ہزارروپے وصول بھی کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :