لاہورپولیس بجلی چوروں اورسموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف متحرک، رواں سال میں بجلی چوری کی20867 مقدمات درج، 14050 گرفتار

منگل 28 نومبر 2023 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2023ء) لاہور پولیس بجلی چوروں اورسموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف متحرک ہے۔ رواں سال میں بجلی چوری کی20867مقدمات درج اور 14050گرفتار کیے گئے جبکہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے عناصرکے خلاف 590مقدمات درج اور 482گرفتار کئے گئے ہیں۔یہ بات سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے آج یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں بجلی چوری کے 3904مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔اسی طرح صدرڈویڑن میں 3659مقدمات،کینٹ ڈویڑن میں 4867مقدمات، ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں 2789مقدمات، سٹی ڈویڑن میں 4127مقدمات جبکہ سول لائنز ڈویڑن میں 1521مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ جبکہ لاہور پولیس نے فضائی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں سموگ کی31مقدمات،صدرڈویڑن میں 57مقدمات،کینٹ ڈویڑن میں 161، ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں 180، سٹی ڈویڑن میں 103جبکہ سول لائنز ڈویڑن میں 58مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس لیسکو، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو آلودہ کرنے والے عناصرکے خلاف بلاامتیازکاروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے اہلیانِ لاہور سے اپیل کی کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اورسموگ کے تدارک کے لئے حکومتی اقدامات پر عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :