لیسکو کی ائیرلائن سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن

منگل 28 نومبر 2023 20:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2023ء) لیسکو کی ائیرلائن سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق ایلگینس ہومز میں بجلی چوری پکڑی گئی۔

(جاری ہے)

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کی ایئر لائن سب ڈویڑن کے ایس ڈی او آفتاب روبرٹ نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کیا۔دوران آپریشن علی پور کے پاس ایلگینس ہومز میں بجلی چوری پکڑی۔8گھر جو کہ زیرِ تعمیر تھے لیسکو کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔موقع پر کنکشن منقطع کر کے ایف آئی آر کے لئے درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔محکمہ کی جانب سے ملزمان کو 400,000روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :