جنوبی افریقہ: پلاٹینم کی کان میں حادثہ، 11 افراد ہلاک

منگل 28 نومبر 2023 21:00

جنوبی افریقہ: پلاٹینم کی کان میں حادثہ، 11 افراد ہلاک
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2023ء) جنوبی افریقا میں پلاٹینم کی کان میں اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ گزشتہ روز جوہانسبرگ کے شمال مغرب میں واقع مضافاتی علاقے روسٹنبرگ کی کان میں اس وقت پیش آیا جب ملازمین اپنی شفٹ ختم کر رہے تھے۔پلاٹینم کی کان کے آپریٹر کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کان میں 86 مزدور کام کر رہے تھے، جن میں سے 11 کان کن ہلاک جبکہ 75 زخمی ہو گئے۔زخمی مزدوروں کو 4 مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں جبکہ روسٹنبرگ کی تمام کانوں میں حادثے کے باعث آج تک کام معطل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :