سعودی عرب میں سالانہ کھیلوں کی تقریبات کا شان و شوکت سے آغاز

تقریب اور سعودی کھیلوں کی اس افتتاحی تقریب میں ایک شاندار شادمانی کا ماحول تھا،رپورٹ

بدھ 29 نومبر 2023 12:58

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) سعودی عرب میں سالانہ کھیلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ مجموعی طور پر 6000 سعودی بچے حصہ لیں گے۔ کھیلوں کے حوالے سے 53 قسم کی گیمز اور دوسری سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افتتاحی تقریب ہر حوالے سے ایک شاندار تقریب تھی۔خوشیوں کے سجائے گئے اس میلے میں روایتی ثقافتی پرفارمنس کے علاوہ رنگ برنگی روشیوں سے مزین روشنیوں کی آسمان سے بارش کے مناظر دیکھنے کو ملے۔

شاہ فہد بین الاقوامی سٹیڈیم ثقافتی مظاہروں ، موسیقی اور رقص کے مظاہرے دیکھنے میں آئے۔سالانہ کھیلیں 10 دسمبر تک جاری رہیں گی۔تقریب اور سعودی کھیلوں کی اس افتتاحی تقریب میں ایک شاندار شادمانی کا ماحول تھا۔ فرانس سے تعلق رکھنے والے ڈی جے سنیک نے خصوصی پرفارمنس دی۔

(جاری ہے)

یہ ایک ناقابل فراموش موقع تھا۔ سعودی وزیر کھیل نے افتتاحی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کھیلوں کے بارے میں مملکتی ویژن پیش کیا۔

واضح رہے سعودی عرب کی سالانہ کھیلوں کی تقریب میں اتھلیٹکس کی بہترین کارکردگی کے اظہار کا موقع ہے۔6000 سے زائد اتھلیٹ 53 مقابلوں میں ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔ ان میں ٹینس، باکسنگ، تیربازی اور ریسلنگ کے کھلاڑی شامل ہیں اور تھائی لینڈ کے باکسنگ کھلاڑیوں کو کھیل میں حصہ لینے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔