خیبرپختونخوا،ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

امیدواروں نے 192 نمبر لے کر ایم ڈی کیٹ میں ٹاپ کیا ہے، ٹیسٹ میں کامیابی کا تناسب 75 فیصد رہا

بدھ 29 نومبر 2023 14:01

خیبرپختونخوا،ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) خیبرپختونخوا میں میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے اتوار کو دوبارہ منعقد کیے گئے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 6 امیدواروں نے 192 نمبر لے کر ایم ڈی کیٹ میں ٹاپ کیا ہے، ٹیسٹ میں کامیابی کا تناسب 75 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

کے ایم یو کے مطابق 11 امیدواروں نے 190 سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں جبکہ 180 سے 189 تک 402 امیدواروں نے نمبر حاصل کیے اور 170 سے 179 تک 2 ہزار 982 امیدواروں نے نمبر حاصل کیے۔

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے بتایا کہ 46 ہزار امیدواروں میں سے 34 ہزار نے ٹیسٹ میں حصہ لیا جبکہ 11300 امیدوار ٹیسٹ میں غیرحاضر رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ بلیوٹوتھ اسکینڈل کے باعث کینسل کیا گیا تھا، جس کے بعد ٹیسٹ منعقد کرانے کی ذمے داری ایٹا سے لے کر خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی سپرد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :