الیکشن کمیشن کی جانب سے کل حتمی حلقہ بندیوں کی منظوری کا امکان

بدھ 29 نومبر 2023 14:18

الیکشن کمیشن کی جانب سے کل حتمی حلقہ بندیوں کی منظوری کا امکان
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2023ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے کل حتمی حلقہ بندیوں کی منظوری کا امکان، ملک بھر کی حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر ہو گی،الیکشن کمیشن حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کل کرئے گا، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں، اعتراضات کا کام مکمل کرلیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق آئندہ عام انتخابات نئی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر ہوں گے، الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے حلقوں پر ایک ہزار تین سو چوبیس اعتراضات سٴْنے، پنجاب سے 672،سندھ 228،خیبرپختونخوا 293،بلوچستان 124 جبکہ اسلام آباد سے 7 اعتراضات سنے، الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں کاکام پر مکمل کیا ہے۔