خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 29 نومبر 2023 14:58

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ نتائج کا اعلان کردیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے لئے جانے والا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا نتیجہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر پر اپ لوڈ کردیا گیا، جسکے مطابق 6 امیدواروں نے 192 نمبرز لے کر ایم ڈی کیٹ ٹاپ کرلیا جبکہ 11 امیدواروں نے 190 سے زیادہ نمبر لئے اسی طرح 180 سے 189 تک 402 امیدواروں نے نمبر لئے تاہم 2 ہزار 982 امیدواروں نے 170 سے 179 تک نمبرز حاصل کئے۔

(جاری ہے)

کے ایم یو کے مطابق 46 ہزار رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 34 ہزار امیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا،رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 11 ہزار 3 سو امیدوار ٹیسٹ میں غیر حاضر رہے۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام صوبے میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوسری بار منعقد ہوا اس سے پہلے ایٹا حکام نے ٹیسٹ کا انعقاد کیا تھا جس میں بلوٹوتھ اور جدید ڈیوائسز سے نقل کے کیسز سامنے آنے پر خیبرپختونخوا کابینہ نے ٹیسٹ منسوخ کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :