عرفان صدیقی کا سپریم کورٹ سے انتخابات میں تاخیر سے متعلق خبروں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اچانک انتخابات میں تاخیر کے نام پر میڈیا سرکس لگا دیا گیا ہے،شاید یہ شور شرابا ابھی بارگاہ عدل تک نہیں پہنچا، لیگی سینیٹر کا بیان

بدھ 29 نومبر 2023 16:27

عرفان صدیقی کا سپریم کورٹ سے انتخابات میں تاخیر سے متعلق خبروں کا نوٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما عرفان صدیقی نے سپریم کورٹ سے انتخابات میں تاخیر سے متعلق گردش کرتی خبروں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 8 فروری کے انتخابات کو پتھر پر لکیر قرار دیتے ہوئے میڈیا کو تنبیہ کی تھی کہ انتخابات پر شکوک وشبہات نہ اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اچانک انتخابات میں تاخیر کے نام پر میڈیا سرکس لگا دیا گیا ہے،شاید یہ شور شرابا ابھی بارگاہ عدل تک نہیں پہنچا۔