5 تا 16 دسمبر کھیلے جانے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کیلئے جونیئر ہاکی ٹیم اور آفیشلز کا اعلان

بدھ 29 نومبر 2023 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام ملائشیا کے شہر کوالمپور میں 5 تا 16 دسمبر کھیلے جانے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کیلئے جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن آصف باجوہ نے ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام کوالالمپور میں 5 دسمبر تا 16 دسمبر کھیلے جانے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر ممبر سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن انجم سعید، منیجر لفٹننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر ،ہیڈ کوچ رویلینٹ آ لٹمنس بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ٹیم آفیشلز میں ٹیم منیجر لیفٹیننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر، ہیڈ کوچ رویلینٹ آلٹمنس، کوچنگ پینل میں اولمپیئن شکیل عباسی، انٹرنیشنل محمد علی، انٹرنیشنل محمد آصف ،فزیو تھراپسٹ محمد اسلم جبکہ ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی ہونگے جبکہ منتخب کھلاڑیوں میں علی رضا، عبدالرافع ساجد گول کیپر، ارباز احمد،محمد سفیان خان، احتشام اسلم، عقیل احمد، عبدالمنان، محمد مرتضی یعقوب، زکریا حیات، محمد حیات، غضنفر علی، علی مرتضی، ارشد لیاقت، عبدالحنان شاہد، عبدالرحمن، عمر مصطفی، ابوزر، عبدالقیوم شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں بشارت علی اور ارباز ایاز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :