دورہ جنوبی افریقہ، ویرات کوہلی کا وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کا امکان

جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 10 دسمبر سے ڈربن میں شروع ہو گی

بدھ 29 نومبر 2023 16:52

دورہ جنوبی افریقہ، ویرات کوہلی کا وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کا دورہ جنوبی افریقا کی وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی صرف ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہوں گے، انہوں نے اپنے فیصلے سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔ویرات کوہلی نے بورڈ سے وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کی بات کی ہے، وہ باکسنگ ڈے سے سنچورین میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ویرات کوہلی ان دنوں لندن میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی بھی دستیابی کے بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہے، وہ بھی انگلینڈ میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ جلد روہت شرما سے ان کے وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل پر بات کریں گے۔خیال رہے کہ دورہ جنوبی افریقا میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شامل ہے۔جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 10 دسمبر سے ڈربن میں شروع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :