Live Updates

حسن علی کراچی کنگز میں شامل ، عماد وسیم کی اسلام آباد یونائیٹڈمیں شمولیت

بدھ 29 نومبر 2023 17:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 کے فاتح کپتان عماد وسیم پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا کلر پہنیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے انہیں پلاٹینم کیٹگری میں حاصل کیا ہے جبکہ ڈائمنڈ کیٹگری کے حسن علی کراچی کنگز میں چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلیئر ٹریڈ کے سبب کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلے رائونڈ کی سلور پک اپنی سیکنڈ رائونڈ کی سلور پک کے تبادلے کے تحت حاصل کی۔فرنچائزز کی طرف سے ریلیگیشن کی درخواستوں کے مطابق لاہور قلندرز کے مرزا طاہر بیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس اور کراچی کنگز کے میر حمزہ گولڈ سے سلور کیٹگری میں چلے گئے ہیں۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات