لاپتہ افراد کہاں ہیں رپورٹ عدالت میں جمع

بدھ 29 نومبر 2023 21:35

لاپتہ افراد کہاں ہیں رپورٹ عدالت میں جمع
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2023ء) سندھ ہائی کورٹ میں پولیس نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیس سے متعلق اہم پیش رفت پر مبنی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی۔سندھ پولیس نے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آنے پر رپورٹ عدالت میں جمع کروائی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پولیس نے خاتون سمیت 3 لاپتہ افراد کا سراغ لگا لیا ہے جن میں محمد اقبال، صائمہ بی بی اور شاہ نواز شامل ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق یہ تینوں افراد پولیس کو مطلوب تھے، محمد اقبال زمان ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار ہے جبکہ صائمہ بی بی اور شاہ نواز از خود لاپتہ ہیں جن کا محمود آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے۔بعد ازاں عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس نمٹا دیا۔#