
گرفتارملزمان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
بدھ 29 نومبر 2023 22:41
(جاری ہے)
تفتیشی افسر کی جانب سے جب بھی ریمانڈ کی درخواست آئے تو مجسٹریٹ تمام حقائق کو مدنظر رکھ کر اپنے جوڈیشل مائنڈ کا استعمال کریں گے۔
مجسٹریٹ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کرتے وقت اپنی آبزرویشن کو عدالتی فیصلے کا حصہ بنائیں ۔لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ مجسٹریٹ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کرتے وقت کیس ڈائری اور متعلقہ دستاویزات کا مشاہدہ کریں ۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملزم کا جرم سے تعلق بنتا ہے اور مزید تفتیش درکار ہے ۔ تفتیشی افسر جسمانی ریمانڈ میں توسیع مانگیں تو دیکھا جائے گزشتہ ریمانڈ پر کیا تفتیش ہوئی ۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کا بھرپور موقع دیا جائے اور بیان ریکارڈ پر لایا جائے ۔فیصلے میں عدالت نے مزید کہا کہ ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت کا مطمئن ہونا ضروری ہے۔ مجسٹریٹ کے فیصلے سے ملزم کی آزادی جڑی ہوتی ہے ۔ شہریوں کے حقوق کا تحفظ عدالتوں کا بنیادی فرض ہے ۔ ملک کی اعلی عدالتوں نے بھی مجسٹریٹ کی جانب سے بغیر تحقیق ریمانڈ دینے کو نا پسند کیا ہے۔ آئین کا آرٹیکل 9 شہریوں کی آزاد زندگی کے تحفظ کا ضامن ہے۔عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق دہشت گردی عدالت کے جج کو ریمانڈ کے لیے وجوہات بتانا ضروری نہیں۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر کا یہ بیان انتہائی غیر مناسب ہے اور قانون کی غلط تشریح ہے ۔ جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ایڈمنسٹریٹو جج مجسٹریٹ کی طرح ایکٹ کریں گے ۔ ایڈمنسٹریٹریو جج کو ریمانڈ دیتے وقت مناسب وجوہات بتانا ہوں گی ۔لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ موجودہ کیس میں ملزم کو 27 ستمبر کو جسمانی ریمانڈ کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش کیا گیا ۔ پولیس ڈائری میں ملزم کی 4 روز حوالگی سے متعلق کچھ درج نہیں ۔ موجودہ کیس میں ملزم کے خلاف ریکارڈ میں کچھ بھی نہیں ۔تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اے ٹی سی جج نے بغیر حقائق جانے 4مرتبہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی ۔ بظاہر یہ لگتا ہے کہ اے ٹی سی جج نے بغیر کیس ڈائری دیکھے لاپروائی میں جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی ۔ ملزم منشا بم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے بجٹ میں عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، جلد بلدیاتی الیکشن ہوں گے ‘ عظمیٰ بخاری
-
پنجاب کابینہ کا 27واں اجلاس، وزیر اعلی مریم نواز شریف کا عوامی خدمت کا تاریخی پیکج پیش کرنے کا اعلان
-
وزیرا علی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی
-
ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کراچی‘ ہاکس بے کے سمندر میں نہانے والے 3 میں سے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے، مشعال ملک
-
جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی‘ بیرسٹر سیف
-
دودھ کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے معاشی ثمرات لائیو سٹاک فارمرز تک پہنچانا ضروری ہے،ماہرین لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ
-
لاہور،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چوہدری،اعظم سواتی اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں 25 جولائی تک توسیع کردی
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.