صوبائی وزیر خوراک گلگت بلتستان کی زیر صدارت گندم سبسڈی بارے منعقدہ مشاورتی نشست سیشن کاانعقاد

حکومت گلگت بلتستان ، عوامی یکشن کمیٹی کے مابین گندم سبسڈی بارے پائیدار حل و لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے جدو جہد جاری رکھنے پر اتفاق صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے روز اول سے کوشاں ہے،ہمیں ناامید نہیں ہونا چاہئے،وفاق سے اچھی ڈویلپمنٹ کی توقع ہے،صوبائی وزیرخوراک غلام محمدکااجلاس سے خطاب

بدھ 29 نومبر 2023 22:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں صوبائی وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد کی زیر صدارت گندم سبسڈی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی نشست کے دوسرے سیشن کا انعقاد ہواجس میں حکومت گلگت بلتستان اور عوامی یکشن کمیٹی کے مابین گندم سبسڈی کے حوالے سے پائیدار حل اور لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے جدو جہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے عوامی رابطہ مہم اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور وفاق کے ساتھ بھی روابط جاری ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے سٹیک ہولڈرز کو ان تمام مسائل کے حل کیلئے آن بورڈ رکھیں اور ان ملاقاتوں کو بامقصد بنانے کیلئے مشترکہ جدو جہد کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قیمتیں 3گناہ بڑھ گئیں ہیں جو ایک تلخ حقیقت بھی ہے اور ہمارے لیے ایک چیلنج سے کم نہیں۔صوبائی وزیرخوراک نے کہاکہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے روز اول سے کوشاں ہے،ہمیں ناامید نہیں ہونا چاہئے،وفاق سے اچھی ڈویلپمنٹ کی توقع ہے۔ اس موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی کے زمہ داروں نے کہا کہ ہم اور حکومت ایک پیج پر ہے،گندم سبسڈی کے حوالے سے ہم کسی پائیدار حل اور لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے،ہمیں حکومت سے مثبت اور عوام کے مفاد میں فیصلے کی توقع ہے،تمام سٹک ہولڈرز مل کر دور رس اور پائیدار حل کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لائیں گے،ہم گلگت بلتستان اسمبلی کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی تجاویز بھی دیں اور کہا کہ ہمیں پنجاب کے آٹے پر ہی اکتفا کرنی چاہیے کیونکہ امپورٹٹڈ گندم ہمیں مہنگا پڑ رہا ہے،جس سے ہمیں ایک ارب 20کروڈ روپے کی بچت ہوسکتی ہے،اس حولے سے وفاق سے بات کی جائے،بائیو میٹرک نظام پر ہمیں کوئی تحفظات نہیں،ہمیں گندم سبسڈی سے نکلنا ہوگا،جو کہ ہم سب کی مشترکہ کاوش ہونی چاہیے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون،وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا،وزیر سوشل ویلفیئر و امور نوجوانان دلشاد بانو،معاونین خصوصی ایمان شاہ،مولانا سرور شاہ،حسین شاہ،ذبیح اللہ،ممبر گلگت بلتستان اسمبلی فتح اللہ خان،سیکریٹری فوڈ عثمان احمد،ڈائریکٹر فوڈ محمد اکرم و دیگر شریک تھے جبکہ بذریعہ ویڈیو لنک صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات راجہ ناصر علی خان نے خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے زمہ داران میں یعسوب الدینفداحسین، کوثرحسین، مسعود الرحمن،غلام عباس،رحمت اللہ،و دیگر نے شرکت کی۔