سروسز ہسپتال میں زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ گرگیا

3 منزلہ بلاک کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی فوری ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئیں

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 30 نومبر 2023 12:01

سروسز ہسپتال میں زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ گرگیا
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 نومبر 2023ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع سروسز ہسپتال میں زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ گرگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی جیل روڈ پر واقع سروس ہسپتال میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ہسپتال میں زیر تعمیر ایک نئے بلاک میں جاری کام کے دوران عمارت کا ایک ایک 3 منزلہ بلاک گرگیا۔ ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ ہسپتال میں زیر تعمیر یہ بلاک حادثے کا شکار ہونے کے وقت خالی تھا، عمارت کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی فوری ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :