بھارت ، آلودہ یونانی شربت کے مشتبہ استعمال سے 5 افراد ہلاک

جمعرات 30 نومبر 2023 17:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2023ء) بھارت کی ریاست گجرات کے قصبے ناڈیا میں آلودہ یونانی شربت کے مشتبہ استعمال سے 5 افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق ضلع کھیڈا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش گدھیا نے میڈیا کو بتایا کہ گجرات کے ناڈیاڈ قصبے کے قریب بلودارا گاؤں کے ایک دکاندار نے تقریباً 50 لوگوں کو اسوا اریشتا نامی شربت فروخت کیا جس کے استمال سے گزشتہ 2دنوں میں 5افراد کی موت ہو گئی ہے اور2ہسپتال میں داخل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مریض کے خون کے نمونے کی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ شربت فروخت کرنے سے پہلے اس میں میتھائل الکوحل شامل کی گئی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس نے دکاندار سمیت3 افراد کو مزید پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :