
اسلام آباد چیمبر میں ممتاز بزنس لیڈر ایس ایم منیر مرحوم کی پہلی برسی پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
جمعرات 30 نومبر 2023 17:40

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر مرحوم نے اپنی زندگی ملک کی بزنس کمیونٹی کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھی اور ہمیشہ ان کے کاروباری مفادات کے فروغ کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر مرحوم کی زندگی تاجروں وصنعتکاروں کیلئے ایک مشعل راہ ہے اور بزنس کمیونٹی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایس ایم منیر مرحوم کی خواہش کے مطابق ان کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے یوبائیٹڈ بزنس گروپ کے پلیٹ فارم سے بزنس کمیونٹی کی خدمت جاری رکھیں گے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایس ایم منیر مرحوم ملک کی بزنس کمیونٹی کیلئے ایک رول ماڈل تھے اور ان کی ناقابل فراموش خدمات کے اعتراف میں چیمبر کا آڈیٹوریم ان کے نام سے منسوب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیرمرحوم سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، انہوں نے ہمیشہ ملک کے تاجروں وصنعتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا اور اس مقصد کے حصول کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر مرحوم بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے کیلئے ہمیشہ فرنٹ فٹ پر کھیلتے تھے اوربلاتفریق تاجروں وصنعتکاروں کے ساتھ ہمیشہ پیار و محبت سے پیش آتے تھے۔ ایس ایم منیر مرحوم کی محنت اور ایمانداری ہم سے کیلئے ایک روشن مثال ہے اور کاروبار کے میدان میں آگے بڑھنے کیلئے ہمیں ان کے اصولوں کو اپنانا ہو گا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نائب صدر انجینئر اظہر الاسلام ظفر نے اپنے خطاب میں ایس ایم منیر کی بے مثال شخصیت اور بزنس کمیونٹی کیلئے ان کی لازوال خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سب مل کر ایس ایم منیر مرحوم کے مشن کو آگے بڑھا نے میں کردار ادا کریں گے۔چیمبر کے سابق صدر اور یو بی جی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایس ایم منیر مرحوم ایک قدر آور بزنس لیڈر تھے جن کی بزنس کمیونٹی کیلئے خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔ ایس ایم منیر مرحوم کی رحلت سے بزنس کمیونٹی کی لیڈر شپ میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔ ایس ایم منیر مرحوم جیسی شخصیات اور ہیروز کو معاشرے کیلئے رول ماڈل بنانا ہو گا۔ ان کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے پیروکار پیدا کرنے کی بجائے اس ملک کیلئے بزنس لیڈر ز پیدا کئے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایس ایم منیر مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ایف پی سی سی آئی کیلئے یو بی جی کے صدارتی امیدوار عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایس ایم منیر مرحوم کی خدمات کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یو بی جی کو دوبارہ اقتدار میں لا کر بزنس کمیونٹی کی بہتری کیلئے ایس ایم منیر موحوم کے خوابوں کو پورا کرینگے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیر احمد ملک نے ایس ایم منیر مرحوم کی بزنس کمیونٹی کیلئے گراں قدر خدمات پر روشنی ڈالی اور امید کا اظہار کیا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ ایف پی سی سی آئی کے آئندہ الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کر کے ایس ایم منیر مرحوم کے مشن کو مزید آگے بڑھائے گا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر محمد اعجاز عباسی، ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر کریم عزیز ملک اور یو بی جی کے چیف کوآرڈینٹر ملک سہیل حسین سمیت دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ملک کی بزنس کمیونٹی کیلئے ایس ایم منیر مرحوم کی شاندار خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔مزید تجارتی خبریں
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 15روپے اضافہ
-
تین دن اضافے کے بعدسونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی
-
کمپٹیشن کمیشن اور ایف پی سی سی آئی کے زیراہتمام کمپٹیشن لاء کی اہمیت پر سیشن کا انعقاد
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,200 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 6948 پوائنٹ کی کمی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
-
سائبرنیٹ اور نوکیا کا اشتراک، پاکستان کے نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر میں نئی انقلابی پیش رفت
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
زیرگردش کرنسی، زروسیع اوربینکوں کے ڈیپازٹس میں ہفتہ واربنیاد پرکمی ہوئی،سٹیٹ بینک
-
پاک بھارت کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت بڑھ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.