گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے طالبات کے زیرِ اہتمام سالانہ فن فیئر کا انعقاد

جمعرات 30 نومبر 2023 22:38

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2023ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے طالبات فاروق کالونی میں سالانہ فن فیئر کا انعقاد کیاگیاہے جس کا افتتاح پرنسپل سدرہ المنتہیٰ نے کیا۔

(جاری ہے)

تدریسی اور غیر تدریسی سٹاف اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، طالبات کی جانب سے کلچرل اور روایتی کھانوں کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے جس میں شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ فن فیئر میں کلچرل پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔ پرنسپل کاکہنا تھا کہ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی صلاحیتوں او رشخصیت میں نکھار پیدا کرتی ہیں،نصابی سرگرمیوں سمیت کھیلوں کے مقابلوں کو فروغ دے کر طالبات کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کو بہتر بنایاجاسکتاہے۔