وزیراعلی محسن نقوی کا رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال کا دورہ ، آفس سی سی یو سے باہرمنتقل کرنے کا حکم

جمعرات 30 نومبر 2023 23:01

وزیراعلی محسن نقوی کا رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال کا دورہ ، آفس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2023ء) وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے شیخ زید ہسپتال کے نئے کارڈیک سنٹر کامعائنہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے شیخ زید ہسپتال کے کارڈیک سنٹر کی تعمیر پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی محسن نقوی نے سی سی یو سے آفس باہر شفٹ کرنے کاحکم دیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے نرسنگ ہاسٹل کی اپ گریڈیشن کی ہدایت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے او پی ڈی، انکالوجی اوردیگر وارڈز کابھی دورہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔صوبائی وزرا عامر میر، ابراہیم مراد،سیکرٹریزاور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :