کھیلوں کے فر وغ اورنوجوانوں کوکھیلوں کی طرف راغب کرناوقت کااہم تقاضا ہے،ریجنل سپورٹس آفیسرہزارہ ڈویثرن احمد زمان

جمعرات 30 نومبر 2023 23:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2023ء) ریجنل سپورٹس آفیسرہزارہ ڈویثرن احمد زمان نے کہاہے کہ کھیلوں کے فر وغ اورنوجوانوں کوکھیلوں کی طرف راغب کرناوقت کااہم تقاضا ہے،بڑھتے ہوئے منشیات کے رحجان کوکم کرنے کے لیے دیگراداروں کیساتھ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ بھی سرگرم عمل ہے،ہزارہ ڈویثرن کے تمام اضلاع میں کھیلوں کی سرگرمیوں کوتیزکرنے اورکھیلوں کی اہمیت کواُجاگرکرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،2012میں11کنال اراضی پرمحیط ایبٹ آباد جمنیزیم کی 30کروڑکی لاگت سے منظورہونیوالی سکیم پرکام شروع ہونیوالاہے،ہاکی گراؤنڈ ایبٹ آباد کی ٹرف مکمل ہوچکی ہے جسے کھلاڑیوں کیلیے اوپن کردیاگیاہے،پی سی بی گراؤنڈ ایبٹ آباد کیایم اویومیں نرمی کرتے ہوئے پریکٹس فری کردیاگیاہے جبکہ فٹ بال گراؤنڈ کوبھی اوپن کردیاگیاہے،ان خیالات کااظہاراُنھوں نے ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد سے بات چیت کر تی ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہزارہ ڈویثرن میں ہری پور،ایبٹ آباد،مانسہرہ سمیت جہاں بھی زمین میسرتھیں وہاں تحصیل لیول پرپلے گراؤنڈ بنائییں گئے،پورے سال میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھتے ہیں،گزشتہ دنوں کے دوران ہزارہ کی08اضلاع میں اتھلیٹس کے مقابلوں کاانعقاد کروایاجسکے بعد ڈویثرنل سطح پراتھلیٹکس کیمقابلے ہوئے جس میں240اتھلیٹس نے حصہ لیا،کوشیش کرتے ہیں کہ دور،درازعلاقوں کے بچوں کوآگے لایاجائے اوراُنکی صلاحیتوں کوسب کے سا منے لایا جائے تا کہ ان کی حو صلہ افزائی ہو سکے ،ہزارہ کی دھرتی کھیل اورکھلاڑیوں کیحوالے سے مالامال ہے لیکن اُس چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہو گا سیاسی،سماجی شخصیات سمیت تمام مکتبہ فکرکیافراد کوچاہیے کہ وہ اپنے علاقوں میں کھیلوں کیفروغ کے لیے کام کریں اورنوجوانوں کوکھیلوں کی طرف راغب کریں،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ایسے تمام حلقوں کوہرممکن سپورٹ فراہم کریگا.