کراچی والے سردی کی تگڑی لہر کیلئے تیار ہو جائیں

پانچ دسمبرسے کراچی میں سرد ہوائیں داخل ہوں گی، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا،محکمہ موسمیات

جمعرات 30 نومبر 2023 21:45

کراچی والے سردی کی تگڑی لہر کیلئے تیار ہو جائیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2023ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا پانچ دسمبرسے شہر میں سرد ہوائیں داخل ہوں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے کہا کہ پانچ دسمبرسے کراچی میں سرد ہوائیں داخل ہوں گی، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت14ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا اور زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت27سے 29ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :