آسٹریلوی وزیرِاعظم نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو دعوت پربلا لیا

آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے کینبرا میں قومی اسکواڈ کو خصوصی طور پر مدعو کرلیا ، اسکواڈ 5 دسمبر کو وزیرِ اعظم ہاؤس جائے گا

جمعہ 1 دسمبر 2023 15:51

آسٹریلوی وزیرِاعظم نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو دعوت پربلا لیا
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البنیز نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو دعوت پر مدعو کر لیا۔ذرائع کے مطابق آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے کینبرا میں قومی اسکواڈ کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے جس پر اسکواڈ 5 دسمبر کو وزیرِ اعظم ہاؤس جائے گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کو بھی مدعو کیا ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے میلبرن جائیں گے جہاں وہ آسٹریلوی کرکٹ حکام سے مختلف امور پر بات بھی کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم بھی کینبرا پہنچ چکی ہے جہاں 6 دسمبر سے وہ پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ کھیلے گی۔