نمایاں کمی، لاہوردنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے 7ویں نمبر آ گیا

جمعہ 1 دسمبر 2023 16:13

نمایاں کمی، لاہوردنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے 7ویں نمبر آ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) شہر لاہور سے سموگ کے دھندلے بادل چھٹ گئے اور فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے 7ویں نمبر پر آ گیا۔

(جاری ہے)

فضائی آلودگی میں نمایاں کمی کے بعد ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 165ریکارڈ کی گئی، فیز 8ڈی ایچ اے 175، کینٹ پولو گرائونڈ183، ایچی سن کالج 115 ،شاہراہ قائداعظم 195 ، جوہر ٹائون 165 ، فدا حسین ہائوس 110 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں ٹھنڈی ہوائوں کے راج کے ساتھ درجہ حرارت نمایاں کمی آ گئی، باغوں کے شہر لاہور کا موجود درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہر میں چلنے والی ہواں کی رفتار 8کلو میٹر فی گھنٹہ رہی اور ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی نہیں کی گئی۔