عدالت نے نذیر چوہان سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا

جمعہ 1 دسمبر 2023 17:26

عدالت نے  نذیر چوہان سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2023ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اقدام قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت درج مقدمہ میں لاہور سے سابق ایم پی اے نذیر چوہان ان کے بیٹے سمیت دیگر 8 ملزمان کو بری کردیا.۔ قبل ازیں عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سماعت پر سابق ایم پی اے نذیر چوہان ان کے بیٹے سعد نزیر و دیگر ملزمان عابد علی ، رفاقت علی ، حافظ رضوان ، قاسم ، فیصل مقبول اور قمر عباس پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا اور تمام ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا ۔ دوران سماعت عدالت نے کیس میں آٹھ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے علی حسنین سب انسپکٹر، قمر ساجد انسپکٹر اور محرر قاسم نے اپنے بیانات عدالت کے سامنے ریکارڈ کروائے۔ نذیر چوہان اور دیگر کیخلاف تھانہ چونگ میں مقدمہ درج ہے۔