
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں ملیریا کے کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ
جمعہ 1 دسمبر 2023 17:49
(جاری ہے)
عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ سیلاب اور درجہ حرارت میں اضافے سے مچھروں کی نشوونما بڑھ رہی ہے جس کا نتیجہ ملیریا کے کیسز میں اضافے کی شکل میں نکل رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت، نمی اور بارشوں میں آنے والی تبدیلیوں سے ملیریا پھیلانے والے مچھروں کو پھیلنے کا موقع ملا ہے۔رپورٹ میں انتباہ کیا گیا کہ شدید موسمیاتی رجحانات جیسے سیلاب اور ہیٹ ویوز سے بیماری کے پھیلاؤ پر براہ راست اثرات مرتب ہورہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان میں ملیریا کے کیسز میں 5 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔پاکستان میں 2021 میں ملیریا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ تھی جو 2022 میں 26 لاکھ تک پہنچ گئی۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق موسموں میں تبدیلی سے طبی سروسز تک رسائی محدود ہو سکتی ہے جبکہ ادویات، ویکسینز اور دیگر اشیا کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔عالمی ادارے کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اپنے علاقوں سے دیگر مقامات پر منتقل ہونے سے بھی ممکنہ طور پر ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔2022 میں ملیریا کے باعث 6 لاکھ 8 ہزار اموات ہوئیں جبکہ 2021 میں یہ تعداد 6 لاکھ 10 ہزار تھی۔بظاہر یہ تعداد کم ہے مگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پر ملیریا سے اموات کی شرح ہر ایک لاکھ مریضوں میں 14.3 تھی جبکہ اس حوالے سے 6.6 کا ہدف طے کیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ، عالمی نشریاتی ادارہ
-
رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
-
بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
-
مودی کے رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے،مصدق ملک
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
-
حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
-
بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
-
لاہور‘ بیوی اوربیٹی کے سرکے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
-
افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،خرم نوازگنڈاپور
-
پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا، نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ سے ٹیلی فونک گفتگو
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بجٹ تیاریوں ،تشکیل کیلئے کلیدی دفاتر میں چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی
-
تمام محکمے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں، میرسرفرازبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.