فیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 24 گھنٹوں میں مزید25 بجلی چور پکڑے گئے، 20 لاکھ جرمانہ

جمعہ 1 دسمبر 2023 18:19

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)کا بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ریجن کے آٹھوں اضلاع میں دوران چیکنگ مزید25بجلی چورپکڑلئے گئے،فیسکو کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیراحمد کی ہدایت پرضلع فیصل آباد میں اب تک 1361بجلی چوروں کو34 لاکھ52ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور15کروڑ99لاکھ سے زائد کاجرمانہ عائدکیاگیاہے۔

ضلع جھنگ میں اب تک476 بجلی چوروں کو15لاکھ69ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 6 کروڑ43لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ضلع بھکر میں اب تک478 بجلی چوروں کو11لاکھ26ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور5کروڑ69لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع چنیوٹ میں 439بجلی چوروں کو 13لاکھ67 ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور6کروڑ26لاکھ جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع خوشاب میں 139بجلی چوروں کو 4 لاکھ18ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور2کروڑ4لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میانوالی میں 545بجلی چوروں کو11لاکھ 70ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور5 کروڑ34لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع سرگودھامیں 461بجلی چوروں کو10لاکھ41ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4 کروڑ95لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع ٹوبہ میں 327بجلی چوروں کو7لاکھ41ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ73 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں گزشتہ83روزکے دوران فیسکو ریجن سے مجموعی طورپر4262 بجلی چوروں کوایک کروڑ9لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور50کروڑ90لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں 4016گھریلو،126کمرشل،110زرعی اور10انڈسٹریل کنکشن ملو ث پائے گئے ہیں جبکہ فیسکو ریجن سی3514بجلی چوروں کو گرفتاراور مجموعی طورپر 4243بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کروادئیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں فیسکو نے بجلی چوروں سے 32کروڑ90لاکھ سے زائد کی ریکور ی بھی کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :