ڈینگی کے جان لیوا حملے جاری، مزید 57 نئے کیسز سامنے آ گئے

جمعہ 1 دسمبر 2023 22:32

ڈینگی کے جان لیوا حملے جاری، مزید 57 نئے کیسز سامنے آ گئے
ٍلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود قاتل مچھر ڈینگی کے جان لیوا حملے نہ تھم سکے جس کے نتیجہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں ڈینگی کے مزید 57 نئے کیسز سامنے آ گئے جبکہ شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 120ہو گئی۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب کی انسداد ڈینگی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے 33 مختلف مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی پر لاروا تلف کر دیا ہے